پی ایس ایل کے میچز قذافی سٹیڈیم میں دیکھنے کیلئے بڑی سہولت کا اعلان 

05:20 PM, 16 Feb, 2022

لاہور:اگر آپ بھی لاہور قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے آنا چاہتے ہیں تو شائقین کرکٹ کیلئے بڑی زبردست سہولت کا اعلان کر دیا گیا ہے ،اب پی ایس ایل کیلئے سپیشل بس سروس آپ کو آپکے سٹیشن سے قذافی سٹیڈیم تک فری لے کر جائے گی ۔

پی ایس ایل سیون ،کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے ایسے میں شائقین کرکٹ کیلئے فری بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے ،سپیشل بس سروس شائقینِ کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم تک لے جائے گی۔

پی ایس ایل کے میچ قذافی سٹیڈیم میں دیکھنے کیلئے شاہدرہ میٹرو اسٹیشن ، سکیم موڑ، شوکت خانم ہسپتال، گجومتہ، آر اے بازار، اور گڑھی شاہو پوائنٹس پرا سپیشل بس سروسز موجود ہیں ،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم تمام تر معاملات کی ازخود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں