خاتون اول کی تضحیک پر مریم نواز مشکل میں پھنس گئیں 

04:53 PM, 16 Feb, 2022

اسلام آباد:خاتون اول کی تضحیک پر مریم نواز مشکل میںپھنس گئیں ،عالیہ حمزہ نے خاتون اول کی تضحیک کرنے پر مریم نواز کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق خاتون اول کی تضحیک پر  عالیہ حمزہ نے   مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خاتون اول کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، ایف آئی اے مریم نواز کو گرفتار کرے۔

 خاتون اول کی کردار کشی کرنے والے صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا،شہید بےنظیر بھٹو سے آج تک کرادار کشی میں ن لیگ کی نسل در نسل شمولیت شامل ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے خاتون اول کے خلاف میڈیا پروپیگنڈے سے متعلق پیمرا میں بھی درخواست جمع کرادی ،کہا مریم نواز ن لیگ گندی سیاست کررہی ہیں ،اور  ٹویٹر ٹرینڈ چلوارہی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صحافت کی آڑ میں گٹر جرنلزم کی جارہی ہے، میڈیا اور سوشل میڈیا پر خاتون اول کی تضحیک دیکھ کر افسوس ہوا، پاکستانی میڈیا کا پراپیگنڈہ بھارتی ٹی وی چینلز نے بھی بریکنگ نیوز بناکر چلایا۔ پیمرا ہیدا کواٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عالیہ حمزہ نے کہا کہ پیمرا میں مریم نواز کی اشتہارات اور میڈیا کو خریدنے کے خلاف درخواست دی تھی ،آزادی رائے پر مریم نے حملہ کیا ،بغیر سرکاری عہدہ مریم نواز نے چینلز میں اشتہار بانٹے ،سرکاری اشتہارات کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے ،ن لیگ میڈیا کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتی رہی  ہے ۔

انہوں  نے بتایا کہ پیمرا نے چینلز کو نوٹسز جاری کئے ہیں ،مریم نواز  کے  خلاف ایف آئی اے سے  بھی رجوع کررہے ہیں ،مریم نواز کی سیاست کو بے نقاب کرینگے ،نجی ٹی وی کے پروگرام میں اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی گئیں ،آج ایک صحافی نے غنڈہ گردی کی ،انکا کہنا تھا کہ خاتون اول کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہے ،،خاتون اول کی کردار کشی کی گئی ۔

مزیدخبریں