نئی دہلی: پنجابی فلموں کے معروف بھارتی اداکار دیپ سدھو ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات 9 بجے کے قریب ہریانہ میں اس وقت پیش آیا جب دیپ سدھو اور ان کی اداکارہ دوست ہائی وے پر سفر کر رہے تھے اس دوران گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔
بھارتی پولیس کے مطابق دیپ سدھو کی ایس یو وی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ انسپکٹر جسپال سنگھ نے بتایا کہ اداکار کے ساتھ گاڑی میں سوار خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت دیپ سدھو گاڑی چلا رہے تھے۔ ان کی دوست زخمی ہوئی جن کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں حالت خطرے سے باہر ہے۔
Deeply saddened to learn about the unfortunate demise of renowned actor and social activist, #DeepSidhu. My thoughts and prayers are with the bereaved family and fans.
— Charanjit Singh Channi (@CHARANJITCHANNI) February 15, 2022
پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی اور مختلف رہنماؤں نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔