سپریم کورٹ نے 2سال قبل فوت ہونیوالے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی

 سپریم کورٹ نے 2سال قبل فوت ہونیوالے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دوسال پہلے فوت ہونے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست گزار لعل خان کی درخواست پر جسٹس اعجازالحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

وکیل عمران شاہ نے استدعاکی کہ درخواست گزار نے میڈیکل بنیادوں پر 20 فروری 2020کو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی اس دوران درخواست گزار کی طبیعت شدید خراب ہوئی اور سرکاری ہسپتالوں نے اس کا علاج کرنے سے انکار کیا، جب ضمانت کی درخواست دائر کی اس وقت لعل خان زندہ تھا اور علاج نجی ہسپتال سے میں کرانا چاھتا تھا تاہم  ضمانت کی درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی درخواست عدالت نےمستردکر دی تھی۔اس دوران درخواست گزار کا انتقال ہو گیا۔

واضح رہے کہ درخواست گزار لعل خان پر اغوا کا الزام تھا اور 2012 سے جیل میں قید تھا جبکہ دو برس پہلے 2020 میں فوت ہو گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں