ق لیگ کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج شام طلب

ق لیگ کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج شام طلب

پاکستان مسلم لیگ(ق) کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس  آج شام  اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج شام سات بجے چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگا ۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ شریک ہوں گے، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین اور حسین الٰہی بھی شرکت کریں گےجبکہ   پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کے تمام ارکان شریک ہوں گے  مشاورتی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اجلاس میں شہبازشریف کی چوہدری برادران سے لاہور میں ملاقات پر پارٹی رہنماوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں