پی ایس ایل 7: آج سے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

09:41 AM, 16 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے دوسرے مرحلے میں  آج سے اسٹیڈیم میں 100 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔تاہم داخلے کیلئے مکمل ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر  مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانےکی شرط رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے سے 27 فروری تک 100 فیصد  تماشائی پی ایس ایل کے میچز اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے۔پی سی بی اور حکومتی اداروں نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔


واضح رہے کہ  تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں 100 فیصد شرکت کے حوالے سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق  12 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین کی دونوں ڈوز کے بعد میچ دیکھ سکیں گے جبکہ 12 سال سے کم عمر کے بچے ویکسین کے بغیر میچ دیکھنے آ سکتے ہیں۔  تاہم اس کے ساتھ ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔ 


واضح رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جس میں 25 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد لاہور میں دوسرے مرحلے کا آغاز   10 فروری سے ہوا  اور 15 فروری تک 50 فیصد تک تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی  جبکہ آج  16 سے 27 فروری تک 100 فیصد شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔

مزیدخبریں