پی ایس 43 ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے جام شبیر علی نے میدان مار لیا

11:33 PM, 16 Feb, 2021

سانگھڑ: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر علی خان نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق جونیجو کے درمیان مقابلہ تھا۔

حلقے میں صبح 8 بجےسے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ کا عمل جاری رہا اور ہزاروں افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ 

پی ایس 43 کے تمام 132 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جام شبیر 49571 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے مشتاق جونیجو نے 6931 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

بعدازاں پی ایس 43 کے ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدوار جام شبیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہر حال میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور یہ ثابت ہوا پیپلز پارٹی کو آج بھی عوام کا اعتماد حاصل ہے۔

مزیدخبریں