پچھلی غلطیاں نہیں دہرائیں گے ،کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض

06:54 PM, 16 Feb, 2021

اسلام آباد،پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پچھلے پی ایس ایل میں جو غلطیاں ہوئیں ،وہ نہیں دہرائیں گے۔

میڈیا سے  گفتگو  میں  پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ  امام الحق کووکٹ کیپنگ کی پریکٹس بھی کرارہے ہیں لیکن پہلی چوائس کامران اکمل ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوچ ڈیرین سیمی کے آنے سے ٹیم میں انرجری بڑھ گئی ہے۔ ان کا ساتھ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

دوسری طرف  لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ راشد خان کے آنے سے ہماری باولنگ اور مضبوط ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسپن ڈیپارٹمنٹ میں تھوڑی سے کمی تھی جو راشد خان کے آنے سے پوری ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری مکمل ہے، کھلاڑی فارم میں ہیں ، بہتر منصوبہ  بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔سہیل اختر نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں بھی ہماری پلاننگ بہترین تھی اسی کو اس سیزن میں بھی جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مقصد میں بالکل واضح ہیں، مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دے رہیں، جب ضرورت ہوئی انہیں ٹریننگ کرائیں گے، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں کوشش ہو گی ان پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں۔

مزیدخبریں