سٹیٹ بینک آف انڈیا نے پاکستانی پارٹی گرل کی ویڈیو کا سہارا لے لیا

05:42 PM, 16 Feb, 2021

ممبئی ،سٹیٹ بینک آف انڈیا نے بھی پاکستانی پارٹی گرل کا سہارا لے لیا ۔ 

 اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر اپنے صارفین کے لیےنئی مہم لانچ کردی۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’پارٹی گرل‘ دینا نیر کی وائرل ویڈیو کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا ۔ شوبز ستاروں سے لے کر عام آدمی تک ہر کسی کو ’پارٹی گرل‘ دینا نیر کے بولنے کا انداز اتنا پسند آیا کہ سب نے دینا نیر کے ہی انداز میں بول کر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

 پاکستان میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پارٹی گرل کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی جاپہنچے ہیں جہاں دینا نیر کے بولنے کے انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے، اس بات کا اندازہ بھارت کے مرکزی بینک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس نے پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر ہوکر دینا نیر کے بولنے کے انداز میں ہی بھارتی صارفین کے لیے مہم لانچ کردی ہے۔

 بھارتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے لیے آفرز سے متعلق ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ’یہ ہمارا ایپ ہے، یہ آفرز ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔

 بھارت کے مرکزی بینک کی جانب سے پاکستانی پارٹی گرل کی لائنز چرانے کے بعد ٹوئٹر پر بھی ایک بحث چھڑگئی ہے جس میں پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی بینک نے جہاں سے لائن چرائی ہے اس کو کریڈٹ بھی دے۔

مزیدخبریں