سابق اولمپیئن اصلاح الدین کورونا وائرس میں مبتلا 

03:14 PM, 16 Feb, 2021

لاہور: سابق اولمپیئن اور ہاکی کی قومی ٹیم کے سابق اصلاح الدین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ 

اصلاح الدین کورونا وائرس کے باعث کراچی کے آغاخان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں ، وہ 130 انٹرنیشنل میچز میں 137 گول اسکور کرچکے ہیں ۔ 

سابق کوچ کے اہل خانہ نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔ گزشتہ روز تعلیم پنجاب مراد راس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ مراد راس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹؤیٹر پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی ۔ 

انہوں نے ٹؤیٹر پر دیے گئے ایک پیغام میں تحریر کیا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ جتنے لوگوں نے مجھ سے ملاقات کی وہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروائیں ۔ 

انہوں نے ٹویٹ کے آخر میں دعائیہ کلمات بھی تحریر کیے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کی حفاظت فرمائیں ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ بزرگ شہریوں کے لیے کورونا ویکسین رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے ۔ 

وفاقی وزیراسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹؤیٹر لکھا کہ 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہر کورونا ویکسین کے لیے اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا تھا کہ بزرگ شہری رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166پربھیجیں ، مارچ میں ویکسین  کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں