مدھیہ پردیش میں بس نہر میں جا گری ، 30 افراد ہلاک 

بھارت ، بس نہر میں گرنے سے 30 افراد ڈوب کر ہلاک 

نئی دہلی : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بس نہر میں گرنے ےس 30 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی شادرہ نہر میں حادثے کا شکار ہونے والی بس میں پچاس مسافر سوار تھے ۔ 

انسپیکٹر جنرل امیش جوگا کے مطابق بس میں سوار 7 افراد تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے  جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش ابھی تک جاری ہے ۔ 

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ قریبی ڈیم سے نہر میں چھوڑا جانے والا پانی کم کردیا گیا ہے ۔ 

پولیس کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس بے قابو ہو کرنہر میں جاگری ۔ وزیر تلسی سلاوٹ اور اقلیتی وزیر رام کھیلاوان نے جائے حادثے کا دورہ کای اور تفصیلات معلوم کیں.

ان کا کہناتھاکہ کہ وزیراعلیٰ حادثے سے متعلق پل پل کی خبریں حاصل کررہے ہیں۔بھارتی ریسکیو ادارے نے اب تک 30 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں ، حادثے کے فوری بعد بھاری مشنری جائے حادثہ پر پہنچا دی گئی ہیں ۔

غوطہ خوروں کی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کررہی ہیں۔