ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر بن گئیں 

01:02 PM, 16 Feb, 2021

لاہور: بین الااقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پاکستان سپرلیگ  پی ایس ایل 6  میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں ہیں ۔ 

میڈیا اور فرینڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کو اداکارہ ماہرہ خان پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں سپورٹ کریں گی ۔ 

ماہرہ خان کو پی ایس ایل تین اور پی ایس ایل سیز ن چار کے بعد تیسری مرتبہ پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے ۔ 

پشاور زلمی کے چئیر مین جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا سائیٹ ٹویٹر پر ماہرہ خان کو پشور زلمی کا ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید بھی کہا ہے ۔ 

پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی کے مقبول اینتھم ہم زلمی میں بھی ماہرہ خان جلوہ گرہ ہوئیں تھیں ۔ گزشتہ برس مشہور اداکار حمزہ علی عباسی ، گلوکار پانڑا اور اداکار ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں