براڈ شیٹ معاملے کی حقیقت روز بروز عیاں، وزیراعظم وضاحت دیں: شاہد خاقان عباسی

براڈ شیٹ معاملے کی حقیقت روز بروز عیاں، وزیراعظم وضاحت دیں: شاہد خاقان عباسی

12:05 PM, 16 Feb, 2021

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے کی حقیقت روز بروز عیاں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کو اس بارے میں وضاحت دینی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ عمران خان نے لیا۔ اس ملک کی اصل حقیقت آج مہنگائی ہے۔ ہم اپوزیشن میں ہیں، ہمارا کام خرابی کی نشاندہی کرنا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج دوسروں پر الزام لگانے والے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ نام نہاد احتساب والے سن لیں، ایک دن ان کا بھی احتساب ہوگا۔

لیگی رہنما نے میاں نواز شریف کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے، جیسے ہی علاج مکمل ہوگا وہ واپس آ جائیں گے۔ کسی کرپٹ حکومت کو ان کا پاسپورٹ دینے کا حق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ خریدنے والوں کی ویڈیو موجود ہے۔ 2018ء میں جنہوں نے ووٹ کیلئے پیسے دیئے اور لیے، وہ آج بھی عہدوں پر ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ ان کو اس وقت کے وزیر نے پیسے لینے کیلئے کہا، پی ٹی آئی کے وزیر کہتے ہیں انہیں وزیراعلیٰ خیب رپختونخوانے پیسے دیئے، پی ٹی آئی کے اراکین کہتے ہیں سپیکر کے گھر پیسے دیئے گئے۔ خیبر پختونخوا کے وہ سپیکر آج قومی اسمبلی کے سپیکر ہیں۔

مزیدخبریں