لندن : الائچی جنوبی ایشیا اور عرب ممالک میں استعمال ہونے والی کھانے کی اشیا میں سب سے اہم تصور کی جاتی ہے ، سبز رنگ کے اس مصالحے کے بے شمار فوائد ہیں ۔
یہ کتنی اہم ہے اور اس کے کتنے فوائد ہیں ، اس کے بارے میں بے شمار ڈاکٹر اور حکماء متفق ہیں ۔
الائچی میں کینسر کے جراثیم مارنے کی بے حد صلاحیت :
دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ کینسر بھی ہے ، الائچی اور دارچینی کو عرصہ دراز سے کینسر کے جراثیم مارنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتاہے ، ان دونوں مصالحہ جات کے استعمال سے کینسر کے امکانات اڑتالیس فیصد کم ہوجاتے ہیں ۔
دل پٹھوں کی مظبوطی کے لیے الائچی زبردست ہے:
ڈاکٹر اور طبی ماہرین کے مطابق الائچی دل کے پٹھوں کے لیے بہترین اور کارگر ہے ، ہائی بلڈ پریشر ، دل کے پٹھوں کو کمزور کردیتا ہے ، الائچی کا استعمال بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے جس کے باعث دل کے پٹھے متاثر نہیں ہوتے ہیں ۔
خون میں شوگر کا توازن برقرار رکھنا:
الائچی خون میں شوگر کی مقدار کو مناسب سطح پر رکھتی ہے جس کےباعث ذیابیطس کے خطرات کم ہوجاتے ہیں اور انسان تندرست اور توانا رہتا ہے ۔
ذہنی صحت کی بحالی : الائچی کو ایک بہترین اینٹی ڈپر سنٹ مانا جاتاہے ، الائچی کا تیل ڈپریشن کے شکار افراد کو دی جانے والی تھراپی میں بھی استعمال کیا جاتاہے ۔ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے انتہائی مفید سمجھی جاتی ہے ۔
دانتوں کے لیے انتہائی مفید:
طبی ماہرین اور چینی ادویات ساز کئی صدیوں سے الائچی کو دانتوں کے علاج کے لیے استمعال کررہے ہیں ، اس میں موجودجراثیم کش اجزا دانتوں میں پائے جانے والے جراثیم کو مارنے کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں ۔