کیپٹل ہل پر حملہ، تحقیقات کیلئے نائن الیون طرز کا کمیشن بنایا جائے گا

11:18 AM, 16 Feb, 2021

واشنگٹن: امریکی امریکی پارلیمنٹ کی سپیکر نینسی پلوسی نے اعلان کیا ہے کہ کیپٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کیلئے نائن الیون طرز کا کمیشن بنایا جائے گا۔

سپیکر نینسی پلوسی نے کمیشن بنانے کیلئے ڈیموکریٹس کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے یہ اقدام سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیٹ سے مواخذے میں ناکامی پر اٹھایا ہے۔

تفصیل کے مطابق امریکی سینیٹ کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ کانگریس کی جانب سے ایک ایسا آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے گا جس کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ گزشتہ ماہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی مکمل تحقیقات کرے۔

امریکی قانون سازوں کو ارسال کئے گئے اپنے ایک خط میں نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ یہ کمیشن 11 ستمبر 2001ء کو نیویارک اور پینٹاگان پر حملے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی طرح تفتیش کرے گا کیونکہ ہم سچ کو عوام کے سامنے لایا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کی کارروائی سے بچ نکلے ہیں تاہم ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز سے تعلق رکھنے والے کچھ سیاستدان اس بات پر متفق ہیں کہ کیپیٹل ہل حملے کے اصل حقائق سے پردہ اٹھانا چاہیے، 6 جنوری 2021ء امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس میں پانچ شہریوں نے اپنی جانیں گنوائی تھیں۔

مزیدخبریں