بغیراجازت گانے کو پی ایس ایل کا حصہ بنانا کاپی رائٹس قوانین کی خلاف ورزی ہے:زوہیب حسن

10:55 PM, 16 Feb, 2019

دبئی:پاکستان کے معروف گلوکار زوہیب حسن نے پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب میں عائمہ بیگ کی جانب سے ان کا گانا گانے پر اعتراض اٹھا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار زوہیب حسن نے اپنی بہن نازیہ حسن کا گانا ڈسکو دیوانے پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب میں گلوکارہ عائمہ بیگ کی جانب سے گائے جانے پر اعتراض اٹھایا ہے ۔

زوہیب حسن نے کہا کہ میری اجازت کے بغیر گانے کا گانا کاپی رائٹ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، پی سی بی انتظامیہ کو اس سلسلے میں مجھ سے اجازت لینی چاہئے تھی۔

مزیدخبریں