بھارتی ہیکرز کا وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

09:57 PM, 16 Feb, 2019

اسلام آباد: بھارتی ہیکرز کا پاکستانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ، نیدر لینڈ سمیت یورپی ممالک میں بھی ویب سائٹ بلاک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق،وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے جس میں نیدر لینڈ سمیت یورپی ممالک میں وزارت خارجہ کی ویب سائٹ بلاک ہو گئی۔ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق کلبھوشن کیس اور ایف اے ٹی ایف سے خوفزدہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے ویب سائیٹ پر حملہ کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ وادی میں پلوامہ میں ایک حملے میں 44 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے جس کے بعد بھارتی حکام نے بغیر تحقیقات کے بے بنیاد الزام پاکستان پر لگا دیا۔ 

گزشتہ روز بھی انتہا پسندوں نے جموں میں مسلمانوں کی درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی تھی، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں