شاومی نے اپنے نئے فون ایم آئی 9 فلیگ شپ کیلئے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی

06:00 PM, 16 Feb, 2019

لاہور :چین کی موبائل کمپنی شاومی نے اپنے نئے فون ایم آئی 9 فلیگ شپ کے لیے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین کی موبائل کمپنی شاومی نے اپنے نئے آنے والے موبائل فون ایم آئی 9 کے لیے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں فون کے نئے فیچر کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ۔

کمپنی کے سی ای او لی جن نے آنے والے نئے موبائل فون کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں جن کو صارفین کی طرف سے کافی سراہا جا رہا ہے ۔

موبائل فون کا رنگ ہلکا گرے دکھایا گیا ہے جوکہ ایسے لوگوں کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو زیادہ لکژری پسند نہیں ہیں  , موبائل فون کی قیمت 326 سے 369 ڈالر تک بتائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں