بھارتی وزیر اعظم نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا

03:02 PM, 16 Feb, 2019

مہاراشٹر: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا وہ ملک جو تقسیم کے بعد وجود میں آیا اور جو دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جو دہشتگردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے آج دہشتگردی کا استعارہ بن چکا ہے۔

مودی نے کہا میں نے کل بھی کہا تھا اور آج بھی کہہ رہاہو ں پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے جوانوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی، اور دہشتگرد کہیں بھی چھپنے کی کوشش کریں انہیں چھوڑا نہیں جائے گا اور انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ ہم نے سیکیورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہمارے جوان اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کب، کہاں اور کیسے دہشتگردانہ حملہ کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ ہم نے فوج کو پلوامہ کے قصور واروں کو سزا دینے کے لیے فری ہینڈ دے دیا ہے۔

دوسری جانب پلوامہ خودکش حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں