سٹاک ہوم: بھارتی پروفیسر اشوک سوائین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو موت کا سودا گر قرار دے دیا۔ سوئیڈن میں پروگرام آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے بھارتی نژاد ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر اشوک سوائین نے بھارتی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی صرف لاشوں پر سیاست کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی نےانتخابات جیتنے کیلئے 2002 میں گودھرا ٹرین آتشزدگی کے واقعے کی 59 لاشوں کو استعمال کیا اور اب پلوامہ میں ہلاک فوجیوں کی لاشوں کیساتھ بھی وہی کر رہے ہیں۔
He is called Maut Ka Saudagar because he knows only how to do politics with dead bodies. He had used the 59 dead bodies of Godhra Train Burning in 2002 to kill more and win the election. He is repeating the same act now with 40 CRPF soldiers!
— Ashok Swain (@ashoswai) February 15, 2019
اشوک سوائن نے کہا کہ اڑی واقعے پر مودی نے دریائے سندھ کے پانی کو روکنے کی دھمکی دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ واقعہ پر پاکستان کو ذمہ دار کیوں قرار دیا جا رہا ہے۔ عادل احمد ڈار کیوں پلوامہ میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار بنا۔ اس کو اسکول سے واپسی پر بھارتی فورسزنے زمین پر ناک رگڑوائی۔