موذی مرض کینسر کا شکار اداکار عرفان خان واپس بھارت پہنچ گئے

12:52 PM, 16 Feb, 2019

ممبئی:بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئے ہیں۔

عرفان کینسر کی ایک کمیاب قسم نیورو اینڈو کرائن میں مبتلا تھے اور علاج کےلئے لندن میں مقیم تھے۔

بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق عرفان خان ممبئی میں زیر علاج رہیں گے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عرفان ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی ریکارڈنگ کےلئے واپس آئے ہیں۔

عرفان خان کے قریبی ذرائع کی طرف سے ان کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے بقیہ تمام دعوﺅں کو افواہ قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں