'تعلیم اور صحت پر توجہ دے کر ہی دیرپا مساوی ترقی کا حصول ممکن ہے'

09:56 AM, 16 Feb, 2019

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت کا مقصد سماجی ترقی کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سماجی ترقی کے کمیشن کے سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کا خاتمہ، یکساں نظام تعلیم، صحت کی بنیادی ضروریات کی فراہمی اور خواتین کو حقوق کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور اپنی نوجوان آبادی پر توجہ دے کر ہم ایک روشن مستقبل کی بنیاد ڈال سکتے ہیں۔

پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے یہ بھی کہا کہ تعلیم اور صحت پر توجہ دے کر ہی دیرپا مساوی ترقی کا حصول ممکن ہے۔

مزیدخبریں