لودھراں کی عوام نے ساری غلط فہمیاں دور کر دیں : خواجہ آصف

11:08 PM, 16 Feb, 2018

سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث ملک میں امن ہے ، لوگوں کی غلط فہمیاں لودھراں میں دور ہو چکی ہیں ، عوام نے اپنے ووٹ کی حرمت کو پامال ہونے نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث ملک میں امن ہے ، لوگوں کی غلط فہمیاں لودھراں میں دور ہو چکی ہیں ، عوام نے ووٹ کی حرمت کو پامال ہونے نہیں دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں بحال ہو چکی ہیں  جو پیسے دے گا صرف اس کو بجلی ملے گی ، 1985 سے اب تک سیالکوٹ میں ن لیگ کی فتح ہوئی ہے۔

مزیدخبریں