پشاور زلمی کا ایم جی آئی گروپ سے سپانسرشپ معاہدہ طے پا گیا

10:22 PM, 16 Feb, 2018

پشاور:پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیم کا ایم جی آئی گروپ کے ساتھ سپانسرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیم پشاور زلمی کا عالمی برانڈ ایم جی آئی سے سپانسرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

پشاور زلمی کے ترجمان نے بتایا کہ پشاور زلمی ٹیم کے چیئرمین جاوید آفریدی اور ایم جی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف اکرم شیخ نے اس سلسلے میں سپانسرشپ معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھ اکہ مجھے یہ فخریہ طور پر اعلان کرتا ہوں کہ ہمارا ایم جی آئی گروپ کے ساتھ سپانسرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

مزیدخبریں