برلن: جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل میں ابھی بھی کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق, ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کے بعد برلن میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے روابط میں زیادہ فعالیت پیدا کرنا چاہیے۔
جرمن چانسلر میرکل نے کہا کہ وہ ان تعلقات میں بہتری کی کوشش میں ہیں۔ حالیہ کچھ برسوں میں ان دونوں ممالک کے تعلقات میں کافی کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومتی کریک ڈاؤن اور گزشتہ برس ترکی کے متنازعہ ریفرنڈم کے تحت صدارتی اختیارات میں اضافے پر برلن حکومت کو شدید تحفظات ہیں۔