لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کی عوام نے بتا دیا ہے کہ کون کس کا خیر خواہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کی عوام نے بتا دیا ہے کہ کون کس کا خیر خواہ ہے ، سازشیوں کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔
دریں اثنا سابق وزیراعظم نے اپنے والد اور بھائی کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی ، نواز شریف نے جاتی امرا میں ساتھیوں اور کارکنوں کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی۔
جاتی امرا میں محفل میلاد بھی کرائی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔