پریا پرکاش گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی اداکارہ بن گئیں

03:47 PM, 16 Feb, 2018

ممبئی:سوشل میڈیا سے دنوں میں شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی بھارتی ملیا لم اداکارہ پریا پرکاش نے گوگل سرچ میں بڑی بڑی اداکاراﺅں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے مخصو ص انداز’آئی بروز‘ کے ذریعے نوجوانوں کے دلوں میں گھر کرنیوالی 18 سالہ بھارتی اداکارہ پریا پرکاش واریئر نے ایک ہفتے کے دوران گوگل سرچ میں سب اداکاراﺅں کو شکست دیتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

اس ایک ہفتے کے دوران اداکارہ نے بالی ووڈ حسیناﺅں عالیہ بھٹ،کترینہ کیف اور سنی لیون سمیت دیگر کو پیچھے چھوڑدیا اور سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی بن گئیں۔

خیال رہے کہ پریا پرکاش کے اس گانے کو اب تک 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جس کے ذریعے انہوں نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی جبکہ اس سے قبل اداکارہ کیخلاف مسلمانوں کے مذہبی عقیدے کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمہ درج کرانے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔

مزیدخبریں