مسجد الحرام کے متعلق ایسے اعدادوشمار کہ پڑھتے ہی آپ " سبحان اللہ" کہہ اٹھیں

03:20 PM, 16 Feb, 2018

مکہ مکرمہ:دنیا بھر کے مسلمانوں کے مرکز خانہ کعبہ اورمسجد حرام کے متعلق بارے میں اہم اعداد وشمار سن کر آپ "سبحان اللہ" کہہ اٹھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے مسجد الحرام سے متعلق ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر مندرجہ ذیل اہم اعدادو شمار جاری کئے ہیں۔ مسجد الحرام کا رقبہ 11لاکھ64ہزارفٹ ہے۔ مسجد الحرام میں ایک وقت میں 20لاکھ سے زائد افراد نماز ادا کرسکتے ہیں اور اس کے  210دروازے ہیں۔ سب سے بڑا دروازہ ملک عبداللہ ہے۔مسجد الحرام میں  10ائمہ کرام ، 20مؤذن،42ہزار قالین،12ہزار وہیل چیئرز اور 300الیکٹرانک چیئرز ہیں۔

واضح رہے کہ صرف مسجدالحرام میں ہرسال  تقریباََ12لاکھ قرآن کریم کے نسخے جبکہ ایک لاکھ60ہزار کتابیں تقسیم کی جاتی ہیں۔  مسجد الحرام کی لائبریری میں اس وقت 5ہزار قلمی نسخے  موجود ہیں۔روزانہ 900ٹن آب زمزم استعمال کیا جارہا ہے۔ اور سال حرم شریف میں تحفیظ قرآن کی مجلسوں سے 5لاکھ زائرین فیضیاب ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں