نادرا اور پاکستان پوسٹ آفس میں معاہدہ ،اب ڈاک خانوں میں بھی شناختی کارڈ بنیں گے

نادرا اور پاکستان پوسٹ آفس میں معاہدہ ،اب ڈاک خانوں میں بھی شناختی کارڈ بنیں گے

اسلام آباد:  دیہی اور پسماندہ علاقوں کی عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ اب ملک کے دور دراز علاقوں میں قائم ڈاک خانوں میں بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔

 اس ضمن میں پاکستان پوسٹ  آفس اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں میں 200 ڈاک خانوں میں شناختی کارڈ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔


 ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بنانے کے لیے ملک بھر سے مختلف 200 ڈاک خانوں کا انتخاب کیا گیا ہےاوراس سہولت کو بتدریج تمام ڈاک خانوں تک بڑھایا جائے گا۔ اس معاہدے کی کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو توسیع اور وسیع کیا جائے گا اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اب مزید 200 کاونٹرز کو پوسٹ آفس میں قائم کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ نادرا اور پاکستان پوسٹ کا ان سینٹرز کو دہی اور پسماندہ علاقوں میں کھولنے کا اقدام کا بنیادی مقصد تمام لوگوں کے رجسٹریشن کو سہل بنانا ہے۔