کپل شرما کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا مہنگا پڑگیا،بھارتی طالبعلموں نے مقدمہ درج کرادیا

12:13 PM, 16 Feb, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

ممبئی:کپل شرما کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا مہنگا پڑگیا ہے ،ویڈیو سامنے آتے ہیں  اور بھارتی طالبعلموں کے ایک گروپ نے اداکار کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔


اپنی مزاحیہ اداکاری کے ذریعے پوری دنیا میں نام بنانے والے بھارتی کامیڈین کپل شرما کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ جھگڑے کے بعد کپل شرما کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے شو کی ریٹنگ بھی شدید متاثر ہوئی ۔

اب کی بار معروف کامیڈین کے خلاف امرتسر سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر کیشو کوہلی کی قیادت میں بھارتی طالب علموں نے ایک مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کپل شرما پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ نا صرف رات کے وقت سڑک پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلارہے تھے بلکہ انہوں نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا تھا۔

مقدمہ درج کرانے والے گروپ کے قائد کیشو کوہلی کا کہنا تھا کہ کپل شرما بھارت کی مشہور شخصیت ہونے کے ساتھ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بھی ہیں لہٰذا انہیں ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ امرتسر کی سڑکوں پر نہایت خوشگوار انداز میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے نظرآرہے ہیں اور کہتے نظر آتے ہیں کہ انہیں اپنا آبائی علاقہ بہت یاد آرہا تھا جہاں ان کا بچپن گزرا ہے اور آج وہ یہاں آکر بے حد خوش ہیں۔

کپل شرما نے جب اپنی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس کے بعد امرتسر کے طالبعلموں نے یہ اقدام اٹھاتے ہوئے اداکار کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزیدخبریں