مقبوضہ بیت القدس: اسرائیل کی حکومت نے کہا ہے کہ کیمیائی حملے اسرائیل تک پہنچنے کی صورت میں ہم اس کا ممکنہ سخت ترین شکل میں جواب دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی وزارت خارجہ نے 15 ممالک کے سفارت خانوں کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ دمشق انتظامیہ کے اسرائیل کی سرحدوں کے قریب کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے اور اس اسلحے کے اثرات اسرائیلی زمین تک پہنچنے پر ہمیں تشویش کا سامنا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے سفارت خانوں سے اس امر کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی برادری کو ایران سے حزب اللہ دہشتگرد تنظیم کی مدد کو بند کرنے کے موضوع پر اسرائیلی اپیلوں کی یاد دہانی کروائیں اور اپنے ممالک کے حکام کو مطلع کریں کہ انہوں نے شام میں ایران کے اثر و رسوخ کے مقابل اسرائیل کے متحرک ہونے کی خواہش کو ضروری حد تک سنجیدگی سے نہیں لیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر شام سے اڑنے والے ایرانی ڈرون کو اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرانے کا اعلان کیا تھا اور اس کے جواب میں شام میں ایران کے اہداف پر فضائی حملہ کیا تھا۔ حملے کے دوران اسرائیل کے ایف۔ 16 کو مار گرایا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں