روم میں اچانک گڑھا بننے سے متعدد گاڑیاں دھنسنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

د

روم میں اچانک گڑھا بننے سے متعدد گاڑیاں دھنسنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

اٹلی : روم کی عدالت نے گزشتہ روز اچانک سڑک میں گڑھا پڑنے کے بعد متعدد گاڑیوں کے گڑھے میں گرنے کی تحقیقات کا آغازکر دیاہے ۔

تفصیلا ت مطابق گزشتہ دنوں روم کی ایک سڑک کے ساتھ ایک کمپنی کی جانب سے کھدائی کی جارہی تھی کے رات کے اوقات میں بڑی سائٹ کا سڑک کی جانب کنارہ اچانک دھنس گیا ، جس سے سڑک پر کھڑی چھے سے زائد گاڑیاں مٹی میں دب گئیں ۔ تاہم  کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔

واقعہ کے فوراََ بعد نزدیکی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا۔ روم کے مئیر  ورجینیا ریگی نے حادثے کے بعد مذکوہ جگہ کا دورہ کیا اور گڑھے کے چاروں اطراف کسی بھی قسم کی گاڑی لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ اور فوری طور پر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔