نواز شریف کو گلے میں رسہ ڈال کر چکر لگوائے جا رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

10:43 AM, 16 Feb, 2018

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لودھراں میں نواز شریف کا بیانہ کامیابی کا باعث بنا اور نواز شریف ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں جبکہ راؤ انوار پر 400 لوگوں کے قتل کا الزام ہے لیکن راؤ انوار کے ایک خط پر انہیں ریلیف دیا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا عوامی نوٹس میں تاریخ نہیں پڑتی بلکہ فیصلہ آتا ہے اور جوڈیشل نوٹس کی طرح عوامی نوٹس بھی لیا جاتا ہے۔ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں آئے گا تو دنیا میں کیا قدر ہو گی جبکہ ایٹمی پاکستان بنانے میں بھٹو اور نواز شریف کا کردار ہے لیکن ایک کے گلے میں رسہ ڈال کر اسے لٹکا دیا گیا اور دوسرے کے گلے میں رسہ ڈال کر چکر لگوائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا راؤ انوار کا انتظار ہے لیکن شریف خاندان کو استثنیٰ سے انکار ہے۔ کیا ایک شخص کو اپنی بیمار بیوی کی عیادت کا حق حاصل نہیں۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کی عزت نہیں تو پھر کس کی عزت ہو گی؟، کیا پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہو گی تو دیگر لوگوں کی عزت بھی کم ہو گی جبکہ ہم دوسروں کی عزتوں کے بھی محافظ ہیں اور وکلا تحریک میں بتا دیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواستیں خارج کر دیں تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں