’نوا ز شریف خودکش جیکٹ پہن کر انار کلی میں کھڑے ہیں‘

09:59 AM, 16 Feb, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

اسلام آباد:سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالتیں آج بھی نواز شریف پر نرم ہاتھ رکھ رہی ہیں۔نواز شریف کی جی ٹی روڈ پر تقریر کے بعد ہی عدالت کو انہیں بلا لینا چاہئے تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز نے کہا کہ نواز شریف خودک کش جیکٹ پہن کر انار کلی میں کھڑے ہیں۔عدالت سے ڈھیل ملنے پر وہ گھوڑے پر سوار ہوگئے،نواز شریف چاہتے ہیں کہ کوئی دھماکہ ہو اور حکومت گر جائے۔

جبکہ شوکت بسرا نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر چور مچائے شور سے زیادہ کچھ نہیں،آصف زرداری تمام عدالتوں سے بری ہوئے،شوباز اپنے ٹبر کی خیر منائے۔نیئر حسین بخار نے کہا کہ ہر میگا پراجیکٹ کرپشن کا منبع،شہباز شریف نے جس دن سچ بولا اسی دن جیل جائیں گے۔

مزیدخبریں