واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ جون 2017ء میں ان حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثرہوا اور عالمی سطح پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم تباہ ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے جبکہ روس پہلے ہی الزامات کی تردید کر چکا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں