پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسرڈاکٹر مہدی حسن کو دل کا دورہ،آئی سی یو منتقل

08:28 AM, 16 Feb, 2018

لاہور;شعبہ تعلیم کی انتہائی اہم ترین شخصیت پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ متنقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق :پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغیات کے سابق پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن کو دل کا دورہ پڑا ہے جہنیں تشویشناک میں ہسپتال منتقل کیا گیا تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر مہدی حسن کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ڈاکٹر مہدی حسن1937کو پیدا ہوئے اور کافی عرصہ تک پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے اس کے علاوہ وہ صحافت کے شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں،ملک کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نواز اجاچکا ہے۔

مزیدخبریں