نیو یارک: فیس بک نے کینیڈا اور امریکہ میں کمپنیوں کو نوکریاں پوسٹ کرنے اور جاب سیکرز سے درخواستیں وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے مگر اس کا سب سے زیادہ نقصان مائیکرو سافٹ کی کمپنی لنکڈ ان کو ہو گا۔
صارفین فیس بک کے بزنس پیجز پر نوکریاں تلاش کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ وہ اس مقصد کے لیے پلیٹ فارم کی ایپس بھی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر کمپنیاں ان پوسٹس کی پروموشن کریں تو یہ نوکریاں نیوز فیڈ میں بھی دیکھی جا سکیں گی۔
'اپلائی ناو' کے بٹن کو کلک کرتے ہیں صارفین کے سامنے ایک نیا پیج کھل جائے گا جہاں دیے گئے فارم کو مکمل کر کے وہ اس جاب کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔