رات کو اس پوزیشن میں سونے میں آپ بڑھاپے کا شکار ہو سکتے ہیں

ات کو اس پوزیشن میں سونا آپ کی جلد پر جھریاں ڈال سکتا ہے

رات کو اس پوزیشن میں سونے میں آپ بڑھاپے کا شکار ہو سکتے ہیں

نیویارک:  سوتے ہوئے ہمیں خیال نہیں رہتا کہ ہم کس پوزیشن میں سورہے ہیں لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارا سونے کے سٹائل کی وجہ سے جلد پر جھریاں بن سکتے ہیں۔امریکی ماہر جلد ڈاکٹر مائیکل بروس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یہ ہر گزا خیال نہیں رہتا کہ ان کے سونے کے طریقے کی وجہ سے جھریاں سے پیدا ہوسکتے ہیں۔”اگر آپ ساری رات ایک ہی کروٹ لیٹے رہیں اور بالکل کروٹ نہ لیں تو آپ کو چہرے کے اوپر کچھ نشانات نظر آئیں گے ۔رات کو سوتے ہوئے ہم باہر کی طرف جو ہوا نکالتے ہیں اس کی وجہ سے بھی جسم پانی کی کمی کاشکار ہوتا ہے۔“

اس کا کہنا تھا کہ رات کو منہ کے راستے خارج ہونے والی ہوا کی وجہ سے جسم میں کم از کم آدھا لیٹر پانی کی کمی واقع ہوتی ہے۔”پانی کی کمی اور چہرے یا جسم کے کسی اور حصے کی جلد پر دباﺅ کی وجہ سے جھریاں بننے لگتی ہیں۔“اس کا کہناتھا کہ رات کوسوتے ہوئے کروٹ لینے کے ساتھ چِت لیٹنے کی کوشش کریں کہ اس طرح جسم کا تمام وزن کمر پرہوتا ہے اور کسی بھی حصے پر کوئی دباﺅ نہیں بنتااور جلد تازہ دم رہتی ہے۔