سیہون شریف : لعل شہباز قلندر کے قریب دھماکا ہو گیا جس میں 70افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.دھماکا درگاہ کے احاطے میں ہوا۔زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔جمعرات کے باعث مزار پر رش زیادہ تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا آئی جی سندھ اور کمشنر حیدرآباد کو فون کر کے تمام زخمی افراد کی مدد کرنے کو کہا۔وزیراعلیٰ سندھ کی فوری طور پر متعلقہ اداروں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
دھماکے کی جگہ سے زخمیوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا۔درگاہ کو دھماکے کے بعد سیل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد مزار میں بھگدڑ مچ گئی۔ سندھ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گی۔حملہ آور کا سر بھی تحویل میں لے لیا گیا.