اسلام آباد:فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں آج بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا،اگلی بیٹھک 27 فروری کو سجے گی۔ حکومت نے توسیع کا مسودہ پارلیمانی جماعتوں کے حوالے کر دیا۔ ذیلی کمیٹی بھی بنا دی جس کے ارکان اپنی جماعتوں سے مشاورت کریں گے،اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگلے اجلاس میں حتمی حل نکل آئے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فوجی عدالتوں میں توسیع کا ڈرافٹ مشاورت کیلئے پارلیمانی جماعتوں کے حوالےکیا،ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مسودہ قانون کو حتمی شکل دینے کیلئے پانچ رکنی ذیلی کمیٹی بنا دی ہے ،اگلے اجلاس میں حل نکل آئے گا۔ پارلیمنٹ کے باہر شاہ محمود قریشی نے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 2 سالوں میں جو اقدامات کرنےتھے وہ نہیں کیے اور اب فوجی عدالتوں میں مزید توسیع مانگ رہی ہے،کیا گارنٹی ہے کہ ایکسٹینشن کےبعد سب ٹھیک ہو گا؟؟
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ناصر جنجوعہ نے مجموعی سیکیورٹی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان سےآگاہ کیا،،جبکہزاہد حامد نے 19 قوانین میں ترامیم تجویز کیں،امید ہے کہ اگلے اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا۔
فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ پھر لٹک گیا،فیصلہ27فروری کوہوگا
04:41 PM, 16 Feb, 2017