ایمی جیکسن کا موبائل فون ہیک کرکے ہیکروں نے ان کی ذاتی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئرکردیں

معروف بھارتی اداکارہ کا موبائل فون ہیک ہوگیا، نجی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

05:14 PM, 16 Feb, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن کا موبائل فون ہیک کرکے ہیکروں نے ان کی ذاتی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئرکردیں۔

 لندن میں آئی کلاﺅنڈاکاﺅنٹ تک رسائی نہ ہونے پر وہ ایک موبائل سٹور پر گئی تھیں لیکن جب ممبئی پہنچیں تو اُنہیں محسوس ہوا کہ موبائل فون ہیک ہوچکا ہے ۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنے ایک دوست کے ہمراہ ڈنر کے موقع پر لی گئی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ کر دنگ رہ گئیں ، اسی طرح موبائل میں موجود دیگر ڈیٹا بھی ہیکرز کے ہتھے لگ گیا، یہ تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنے کے بعد ایمی نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا, اورایمی کا کہناتھاکہ ’جب یہ ہوا تو میں حیران رہ گئی، یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا اور اسے سنجیدگی سے لیا جاناچاہیے ، لندن میں سائبر کرائم سیل میں شکایت کروں گی اور یقینی بناﺅں گی کہ ہیکرز کو ایک ٹاسک کے طورپر لینا چاہیے ، سائبر سیفٹی وقت کی ضرورت ہے ‘۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایمی جیکسن کوآئندہ آنیوالی سائنس فکشن فلم میںرجنی کانتھ کیساتھ دیکھاجائے گا اور ڈائریکٹر شانکر کیساتھ یہ ان کی دوسری فلم ہوگی۔

مزیدخبریں