لوریس اسپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ یوسین بولٹ کے نام

03:04 PM, 16 Feb, 2017

مناکو: لوریس  ایوارڈز کی شاندار  اور پروقار تقریب مناکو میں منعقد ہوئی جس میں آل ٹائم فیورٹ اور دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کو اسپورٹس مین آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ جمیکن اسٹار ایتھلیٹ کو چوتھی بار اس ٹرافی کو تھامنے کا اعزاز ملا۔

سال کے بہترین اسپورٹس ایوارڈ کیلیے بولٹ کا مقابلہ اس بار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور باسکٹ بال پلیئر لی بورن جیمز سے تھا۔ Simone Biles نے ویمن کیٹیگری میں ٹاپ ایوارڈ پایا۔ امریکی سوئمر مائیکل فلپس کو بھی کم بیک آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازاگیا جبکہ فارمولا ون چیمپئن نیکو روزبرگ نے بریک تھرو آف دی ایئرایوارڈ قبضے میں کیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں