فکسنگ اسکینڈل، شرجیل خان اور خالد لطیف کو نوٹس جاری

02:26 PM, 16 Feb, 2017

لاہور: پی ایس ایل میں فکسنگ کے مرکزی کردار شرجیل خان اور خالد لطیف آج پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور پہنچے تو پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم نے دونوں سے الگ الگ ملاقات کی اور فکسنگ معاملے کے حوالے سے ان سے پوچھ گچھ کی۔ کھلاڑیوں سے موبائل ڈیٹا حاصل کیا اور ملاقات میں دونوں کرکٹرز کو نوٹس جاری کیے گئے۔

ان نوٹسز کے تحت دونوں کرکٹرز کو فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے کے بعد چارج شیٹ جاری کی جائے گی جس میں کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کی سزاؤں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واجھ رہے دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے دوران فکسنگ الزام میں لیگ سے باہر کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان بجھوا دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں