لاہور: ذرائع کے مطابق سانحہ چیئرنگ کراس کے حوالے سے جے آئی ٹی کا باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے اور مشترکہ ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا ہے۔ ٹیم نے دھماکے کی جگہ سے جمع شدہ شواہد کی تفصیلات بھی حاصل کر لیں جبکہ سی ٹی ڈی نے جے آئی ٹی کو جیوفینسنگ کی رپورٹ بھی فراہم کر دی۔ شواہد میں کیمروں کی فوٹیج اور فرانزک ایجنسی بھجوائے گئے نمونہ کی تفصیل شامل ہے۔
جے آئی ٹی ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں سے بھی ملے گی۔ واضح رہے گزشتہ دنوں لاہور میں چیئرنگ کراس پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں