جلالپور بھٹیاں نجی ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت سے مریضہ کی حالت تشویشناک

01:54 PM, 16 Feb, 2017

جلال پوربھٹیاں (محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں): پرائیویٹ ہسپتال میں خاتون کو غلط بلڈ گروپ کا خون لگنے کی وجہ سے حالت انتہائی تشویشنا ک ہوگئی جس کے بعد خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاھور ریفر کر دیا گیاہے۔

جلال پوربھٹیاں کے نواحی گاوں قلعہ چڈھراں کا رہائشی علی رضا ڈلیوری کیس کے لئے اپنی بیوی راحیلہ بی بی کو پرائیویٹ ہسپتال میں لے کر گیا جہاں پر آپریشن سے اس کے ھاں بیٹی پیدا ہوئی خاتون کے بھائی کاکہنا ہے ہسپتال والوں نے پیسے لے کر خود ھی بلڈ لگا دیا۔

جس سے بلڈ ری ایکشن کر گیا جس سے خاتون کی حالت خراب ھونےلگی تواسکو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیاگیا وھاں سے جناح ہسپتال لاھور ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ خاتون کے اہل خانہ نے روڈ بلاک کر کے ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اعلی حکام سے ایسے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔جبکہ ہسپتال میں عملہ سے رابطہ کیا تو انھوں نے موقف دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ ڈاکٹر  فیصل آباد ہیں وہ ہی اس بارے میں بتا سکتے ھیں..

مزیدخبریں