لاڑکانہ :لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالبعلم محمد احمد کاامریکی اسپتال میں علاج شروع ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محمد احمد کے والد کے مطابق انہیں دو دن تک آبزرویشن میں رکھا جائے گا اور ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ جمعہ 17فروری کے بعد ڈاکٹر محمد احمد کے آپریشن کی تاریخ دیں گے۔محمد احمد گزشتہ شب والد کے ساتھ سرکاری خرچ پر امریکا پہنچے ہیں۔
یاد رہے محمد احمد کو کالج کے استاد کی طرف سے تشدد کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے مذکورہ طالب علم کے گلے کو شدید نْقصان پہنچا تھا ۔
لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے محمد احمد کاامریکی ہسپتال میں علاج شروع
01:06 PM, 16 Feb, 2017