ایمل کانسی امریکا حوالگی کیس، وزیراعظم، شہباز شریف، اسحاق ڈار، نثار کو نوٹس

 ایمل کانسی امریکا حوالگی کیس، وزیراعظم، شہباز شریف، اسحاق ڈار، نثار کو نوٹس

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ایمل کانسی کو امریکا کے حوالے کرنے پر شریف برادران کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست پر سماعت جسٹس مسعود عابد نقوی نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلی شہباز شریف، اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کو نوٹس جاری کر دیئے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شریف برادران نے اپنے سابق دور حکومت 1997 میں کانسی کو امریکا کے حوالے کیا۔ چاروں شخصیات نے کانسی کی حوالگی کے بدلے میں بھاری رقم وصول کی۔ معاوضے کی رقم سے بیرون ملک جائیدادیں خریدی گئیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت چاروں شخصیات کے خلاف کارروائی اور ان کی بیرون ملک جائیداد واپس لانے کا حکم دے۔ درخواست پر عرصہ سے سماعت نہیں ہوئی اور اب فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں۔ تاہم عدالت نے ان چاروں شخصیات کو نوٹس جاری کر دیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں