لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کاظم رضا شمسی نے فیصل آباد اور راولپنڈی کے درزی کی درخواست پر سماعت کی جس میں دعوی کیا گیا کہ درخواست گزار پولیس یونیفارم تیار کرتے ہیں اور درخواست گزار کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی 2 سال سے یونیفارم تیار کر رہے ہیں لیکن سلائی کی رقم ادا نہیں کی گئی۔
راولپنڈی کے درزی نوید اور فیصل آباد کے افتخار نے بتایا کہ پولیس نے یونیفارم کی سلائی کی مد میں 30، 30 لاکھ روپے کی رقم ادا نہیں کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئی جی پنجاب کو پولیس افسران اور اہلکاروں کی یونیفارم کی سلائی کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔ ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے 10روز میں وضاحت طلب کرلی
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں