لاہور:گلوکار شہزاد رائے نے جو گایا ، خوب گایا ، پاکستانی پاپ میوزک میں اپنا منفرد مقام رکھنے والے شہزاد رائے نہ صرف گلوکاری کرتے ہیں بلکہ سماجی کار کن بھی ہیں۔
سماجی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان سے ستارہ امتیاز اور ستارہ ایثار سے نوازا گیا شہزاد نے 22 سالہ کیریئر میں 6 میوزک البم بنائےان میں 'زندگی'، 'تیری صورت'، 'درشن' اور 'رب جانے' شامل ہیں۔
2008ٗء میں ان کا مشہور گیت ، قسمت اپنے ہاتھ ، آیا جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔شہزاد رائے اآج اپنی چالیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔