ٹرمپ کابینہ میں دراڑیں پڑنے لگیں، اینڈریو پزڈر مستعفیٰ

12:15 PM, 16 Feb, 2017

واشنگٹن: اینڈریو پزڈر کو خدشہ تھا کہ امریکی سینیٹ ان کی نامزدگی کی توثیق نہیں کرے گی۔ اینڈریو پزڈر پر سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے اور غیرقانونی تارک وطن کو ملازمہ رکھنے کا الزام ہے۔

ان کو استعفی اس وقت دیناپڑ گیا جب انکی سابقہ بیوی Lisa Fierstein کا انٹرویو سامنے آ گیا تھا جس میں انہوں نے شوہر کے ہاتھوں تشدد کی داستان سنائی تھی۔ اس سے پہلے ٹرمپ کو دھچکا اس وقت لگا تھا جب روس سے خفیہ تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنیوالے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن کو بھی عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں